جمعہ 24 جنوری 2025 - 17:02
قائد ملت جعفریہ سے وسیم حسن ترابی اور سید مہدی شاہ کی اہم ملاقات

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا نے قائد محترم کو  شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکی تنظیمی ،سیاسی اورضلع کرم کے حالات پر مفصل بریفنگ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم حسن ترابی اور نائب صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا سید مہدی شاہ نے قائد محترم کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اور نائب صوبائی صدر نے قائد محترم کو شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی تنظیمی، سیاسی، مذہبی, ضلع کرم بالخصوص پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تمام حالات و کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام رپورٹ کا بغور جائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور رہنمائی بھی فرمائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha