جمعرات 12 دسمبر 2024 - 19:00
علامہ عارف واحدی کی قائد ملت جعفریہ سے ملاقات/ سیاسی، مذہبی اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

حوزہ/ شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے راولپنڈی، ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی، مذھبی اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

قائد محترم نے شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی مختلف امور میں راہنمائی بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha