حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے اسلام آباد میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز سید قمر رضا سے ملاقات اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
ملاقات میں بیرون ممالک میں مشکلات میں پھنسے پاکستانیوں جن میں عراق، سعودی عرب اور یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی بازیابی، انہیں قانونی مدد کی فراہمی پر زور دیا اور اس ایشو کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر حل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
انہوں نے شام میں پھنسے زائرین کرام کی بحفاظت وطن واپسی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی تاکید کی۔
چیئرمین اوورسیز کی جانب سے دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں سمیت زائرین کرام کی شام سے محفوظ وطن واپسی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور اس مسلے پر حکومت کی جانب سے اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔