حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے معروف مذہبی سیاسی شخصیت، سابق وفاقی وزیر جناب سید منیر حسین گیلانی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملی پلیٹ فارم اور قیادت کے حوالے سے کافی تفصیلی اور مفید گفتگو ہوئی۔ گیلانی صاحب سے تنظیمی تاریخ کے حوالے سے بہت ہی قابل ذکر معلومات سننے کو ملیں۔
سیاسی میدان میں ان کی فعالیت، تحریک کا سیاسی کردار اور موجودہ دور میں سیاسی صورتحال پر بہت اچھی نشست رہی۔
جماعت کی سیاسی فعالیت کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور کلیدی عہدوں پر قومی سطح کی سیاسی سوجھ بوجھ کی حامل شخصیات اور علماء کرام کے آگے آنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی گئی۔
جناب منیر حسین گیلانی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کو دو جلدوں پر مشتمل اپنی معروف تصنیف "سیاسی بیداری" بھی پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ اس نشست میں سینئر صحافی نذیر بھٹی بھی موجود تھے۔ اس طویل نشست کا اختتام گیلانی صاحب کی طرف سے پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔
آپ کا تبصرہ