پیر 21 اپریل 2025 - 20:08
علامہ عارف واحدی سے ایس یو سی تحصیل جنڈ کے وفد کی ملاقات / ملی، مذہبی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر سے ایس یو سی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے صدر محترم ملک سعادت علی خان نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ایس یو سی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے صدر محترم ملک سعادت علی خان نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں ملی، مذہبی اور سیاسی امور کے علاوہ علاقے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی نائب صدر نے مختلف مسائل پر مرکزی پالیسی اور دستوری شقوں کی وضاحت کی۔ تحصیل جنڈ میں مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی اور مومنین کی صفوں میں وحدت، نوجوان نسل اور کارکنوں کی اخلاقی، تنظیمی، سیاسی تربیت کی ضرورت کے علاوہ عزاداری کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں تحصیل کابینہ کے دیگر معزز اراکین مولانا لیاقت علی رانجھا، مولانا امجد حسین نقوی، حاجی الطاف حسین، سید محبوب حسین شاہ، ملک ظہیر عباس، ملک مقصود علی، ملک غلام حسن، حاجی غلام صفدر، ملک طاہر عباس، ملک محمد سلیم اور سید شاداب حیدر نقوی شریک تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha