منگل 22 اپریل 2025 - 23:41
جے ایس او کے مرکزی صدر کی کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات

حوزہ/ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختون خواہ میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء سے ملاقات اور نشست کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختون خواہ میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء سے ملاقات اور نشست کا اہتمام کیا۔

برادر محمد اکبر نے طلباء کو جے ایس او پاکستان کے نصب العین، اغراض و مقاصد اور تنظیم کی جاری سرگرمیوں سے طلباء کو آگاہ کیا۔

انہوں نے طلباء کو تنظیمی ساخت، کردار سازی، اور سماجی و دینی ذمہ داریوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

نشست میں مولانا قمبر محمدی صاحب نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور تنظیم کی افادیت، نوجوانوں کے کردار، اور ملت کے روشن مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم نکات پر گفتگو کی۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم و کردار کے ذریعے معاشرے کی اصلاح میں فعال کردار ادا کریں۔

اس اہم موقع پر ڈویژنل صدر برادر ملوک بھی موجود تھے، جنہوں نے تنظیمی سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اور مقامی سطح پر کی جانے والی کاوشوں پر طلباء کو آگاہ کیا۔

جے ایس او کے مرکزی صدر کی کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات

جے ایس او کے مرکزی صدر کی کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات

جے ایس او کے مرکزی صدر کی کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات

جے ایس او کے مرکزی صدر کی کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha