حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، جس کے نتیجے میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک مرتبہ پھر اکثریت رائے سے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق، پارٹی کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ صلاح الدین نے انتخابات کے لیے تین شخصیات کے نام تجویز کیے تھے، تاہم پارٹی کے اکثر اراکین نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں آئندہ تین سال کے لیے پارٹی کے چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔












آپ کا تبصرہ