حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ایس یو سی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے صدر ملک سعادت علی خان نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں ملی، مذہبی اور سیاسی امور کے علاوہ علاقے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

مرکزی نائب صدر نے مختلف مسائل پر مرکزی پالیسی اور دستوری شقوں کی وضاحت کی اور تحصیل جنڈ میں مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی اور مؤمنین کی صفوں میں وحدت، نوجوان نسل اور کارکنوں کی اخلاقی، تنظیمی اور سیاسی تربیت کی ضرورت کے علاوہ عزاداری کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا۔

وفد میں تحصیل کابینہ کے دیگر معزز اراکین مولانا لیاقت علی رانجھا، مولانا امجد حسین نقوی، حاجی الطاف حسین، سید محبوب حسین شاہ، ملک ظہیر عباس، ملک مقصود علی، ملک غلام حسن، حاجی غلام صفدر، ملک طاھر عباس، ملک محمد سلیم اور سید شاداب حیدر نقوی شامل تھے۔










آپ کا تبصرہ