پیر 21 اپریل 2025 - 20:17
علامہ اشفاق وحیدی کا مسیحی برادری کے روحانی پیشوا کی وفات پر اظہار تعزیت

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر تمام مسیحی برادری کو تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مسیحی برادری کے روحانی پیشوا کی وفات پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: اس دکھ کی گھڑی میں مسیحی برادری اور مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا: پاپائے روم کی مسیحی برادری کے لیے خدمات نمایاں ہیں۔ جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا : مرحوم ہمیشہ اتحاد، وحدت و اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی جدوجہد کرتے رہے۔

انہوں نے مرحوم کے درجات میں بلندی کے لیے اور ان کے لواحقین و مسیحی برادری اور تمام مسیحی رہنماؤں کے لئے صبر و استقامت اور حوصلہ کی بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha