۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
پاپ فرانسیس

حوزہ / عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ اور دنیا بھر میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ اور دنیا بھر میں جنگ سمیت دیگر فوجی کشیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: تمام ممالک جنہوں نے جنگیں شروع کر رکھی ہیں، براہ کرم جنگ بند کریں، مذاکرات اور امن کی کوشش کریں۔ مذاکراتی امن لامتناہی جنگ سے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے بہت دعا کرتا ہوں۔ ہر روز شام سات بجے، میں غزہ کی پٹی میں واقع واحد علاقائی چرچ کو تازہ خبریں لینے کے لیے فون کرتا ہوں۔ وہاں تقریباً چھ سو لوگ رہتے ہیں جو مجھے تازہ واقعات کی رپورٹ دیتے ہیں۔

عالمی کیتھولک رہنما نے کہا: غزہ کے حالات زندگی انتہائی کٹھن اور دشوار ہو چکے ہیں اگرچہ کھانا وغیرہ وہاں پہنچایا جا رہا ہے لیکن اسے حاصل کرنے کے لیے بھی غزہ والوں کو آپس میں مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .