۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا کہ پیرس میں ’پیرس انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز‘ کے طلباء نے بھی غزہ جنگ کے خلاف احتجاجاً اپنی کلاسیں معطل کر دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا کہ پیرس میں ’پیرس انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز‘ کے طلباء نے بھی غزہ جنگ کے خلاف احتجاجاً اپنی کلاسیں معطل کر دی ہیں۔

فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ جنگ کی مخالفت میں کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں طلباء کے وسیع احتجاج کے بعد فرانس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پیرس میں انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز کے طلباء نے بھی اس سلسلے میں اپنی کلاسیں بند کر دی ہیں۔

اس خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ کی مذمت میں مظاہروں کی وجہ سے اس فیکلٹی کے کلاس رومز کو معطل کر دیا گیا ہے، اسرائیل مخالف مظاہرین نے پیرس میں انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز کی عمارت پر قبضہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ طلباء نے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرنے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے پیرس بھر سے امریکی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ہے، اس بے ساختہ مہم میں امریکہ اور فرانس کے علاوہ کینیڈا کے طلباء بھی شامل ہوئے۔

امریکی چینل "این بی سی نیوز" نے اطلاع دی ہے کہ نارتھ ویسٹرن، جارج واشنگٹن، ہارورڈ، براؤن، یونیورسٹی آف مشی گن، میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی (MIT) اور ہمبولڈ، کیلیفورنیا میں واقع کیلیفورنیا پولی ٹیکنیک اسٹیٹ یونیورسٹی سمیت ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا کے 40 سے زائد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں احتجاجی خیمے لگے ہوئے ہیں۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ ہماری یونیورسٹیاں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو بڑھاوا دینے میں ملوث کسی بھی کمپنی کے ساتھ اپنا تعاون ختم کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .