۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ آج جمعرات کو سینکڑوں صیہونیوں نے یہودیوں کی عید ’’پسح‘‘کے تیسرے دن کے بہانے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج جمعرات کو سینکڑوں صیہونیوں نے یہودیوں کی عید ’’پسح‘‘کے تیسرے دن کے بہانے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہوگئے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ عید مصر میں فرعون کی غلامی سے آزادی کی مناسبت سے منائی جاتی ہے اور یہ یہودیوں کی اہم ترین عیدوں میں سے ایک ہے۔

شہر قدس کے محکمہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 900 سے زیادہ بنیاد پرست صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو چکے ہیں اور اس مسجد کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے اور اسرائیلی فوج مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔

اسی دوران اسرائیل کے ٹی وی چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ہزاروں آباد کار آج بیت المقدس پہنچنے والے ہیں اور غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے دیوار مقدس کےپاس دعائیں مانگنے والے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .