۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے شہید آیت اللہ سید مصطفی خمینیؒ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے شہید آیت اللہ سید مصطفی خمینیؒ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

شہید آیت اللہ سید مصطفی خمینی-رحمۃ اللہ علیہ- کی اہلیہ حاجیہ خانم معصومہ حائری- رحمۃ اللہ علیہا- کی وفات پر خدا تمام پسماندگان اور مرحومہ کے لواحقین ، خاص طور پر امام خمینی (قدس سرہ) اور آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری یزدی (قدس سرہ) کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

میں اللہ تعالیٰ سےدعا کرتا ہوں کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں قرار دے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .