جمعرات 25 اپریل 2024 - 21:42
خبر غم؛ آیت اللہ شہید سید مصطفٰی خمینی کی اہلیہ نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

حوزہ/آیت اللہ شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ اور آیت اللہ العظمٰی شیخ عبد الکریم حائری کے خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون، خانم معصومہ حائری، آج دار فانی سے کوچ کر گئیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ اور آیت اللہ العظمٰی شیخ عبد الکریم حائری کے خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون، خانم معصومہ حائری طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد آج دار فانی سے کوچ کر گئیں ہیں۔

مرحومہ و مغفورہ، امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی بہو، مرحوم آیت اللہ شیخ مرتضی حائری (رح) کی بیٹی اور حوزہ علمیہ قم کے بانی حضرت آیت اللہ العظمٰی شیخ عبد الکریم حائری کے خاندان سے تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور آیت اللہ حائری کے خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha