ہفتہ 27 اپریل 2024 - 09:10
شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ کی وفات پر ایرانی صدر کا اظہارِ تعزیت

حوزہ/ ایرانی صدر نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری کی بیٹی اور آیت اللہ شہید سید مصطفٰی خمینی کی اہلیہ کی وفات پر، امام خمینی اور حائری خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں خانم معصومہ حائری کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر و سلامتی کی دعا کی اور کہا کہ مرحومہ و مغفورہ نے اپنی عمر کے آخری ایام تک صبر اور خلوص سے اپنے شہید ہمسر کے ارمانوں کا پاس رکھا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری کی بیٹی اور شہید جلیل القدر آیت اللہ سید مصطفیٰ خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی اہلیہ خانم معصومہ حائری کے فقدان کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔ میں مرحومہ و مغفورہ کے فقدان پر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور حائری خاندان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔

سید ابراہیم رئیسی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha