۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
تصاویر/ بازدید آیت الله اعرافی از دانشگاه حضرت معصومه(س)

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی استکبار کے مقابلے میں انقلابِ اسلامی کے تمدن میں عورت اور خاندان اہم اور کلیدی موضوعات میں سے ایک ہے، کہا کہ انقلابِ اسلامی، خواتین کے مسئلے میں ایک جامع نقطۂ نظر کے ساتھ فعال کردار ادا کرتا ہے اور یہ مسئلہ نئی دنیا کی تہذیب میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران ل کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حضرت معصومہ یونیورسٹی قم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار کے مقابلے میں انقلابِ اسلامی کے تمدن میں عورت اور خاندان اہم اور کلیدی موضوعات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم خاندان اور خواتین کے موضوع میں صاحب نظر ہیں، کہا کہ انقلابِ اسلامی، خواتین کے مسئلے میں ایک جامع نقطۂ نظر کے ساتھ فعال کردار ادا کرتا ہے اور یہ مسئلہ نئی دنیا کی تہذیب میں سے ایک ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلابِ اسلامی کی بنیاد منطقی ہے، کہا کہ اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت معصومہ یونیورسٹی جیسی یونیورسٹیاں تہذیبی شناخت تلاش کر سکتی ہیں۔

انہوں نے حضرت معصومہ یونیورسٹی کے زمہ داروں کے فرائض کو اہم اور حساس قرار دیا اور کہا کہ اس یونیورسٹی کا اخلاقی، علمی اور تربیتی نظام ملک میں ایک نمونہ ہونا چاہیئے۔

آیت اللہ اعرافی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت معصومہ یونیورسٹی میں مسلم خواتین کی شناخت مدنظر ہے کہا کہ اس موضوع کو مزید واضح کرنے کیلئے اس سے متعلق دیگر مواد کا مطالعہ کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا میں انقلاب اسلامی کی صلاحیتیں لامحدود ہیں، کہا کہ اگر اقوام عالم کے سامنے انقلابِ اسلامی کا تصور صحیح طور پر بیان کیا جائے تو انقلابِ اسلامی کے بہت سے حامی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .