۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان

حوزہ/ حجت الاسلام اسماعیل نیا نے ایرانی صدر کے ہمسایہ اور ایک اہم ملک کے عنوان سے دورۂ پاکستان کو خطے کے معاملات میں مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دشمنوں کی دونوں ممالک کے درمیان خلاء پیدا کرنے کی سازشیں خاک میں مل گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر پارسیان ایران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین جواد اسماعیل نیا نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورۂ پاکستان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا ہمسایہ اور ایک اہم ملک کے عنوان سے دورۂ پاکستان خطے کے معاملات میں بہت مؤثر تھا اور اس دورے سے دشمنوں کی دونوں ممالک کے درمیان خلاء پیدا کرنے کی سازشیں خاک میں مل گئیں۔

انہوں نے روز معلم کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی آئندہ نسلوں کے پروردہ ہیں۔

انہوں نے خلیج فارس کے قومی دن اور یوم مزدور کی مناسبت سے بھی ہدیۂ تبریک پیش کی اور کہا کہ کسی بھی معاشرے میں کاریگر، ایجادات کا ستون اور ایجادات معیشت کے فروغ میں ایک اہم رکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .