۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
بلوچستان

حوزہ/ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ہرنائی نامی ضلع میں فوج اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائی ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 27 اپریل کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ہرنائی میں سنجاوی نامی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور معصوم جانیں بچ گئیں، تاہم علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کا امکان کے خاتمے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .