۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاک ایران

حوزہ / اسلام آباد نے پاکستانی زائرین کے سفرِ ایران میں سہولت کی غرض سے مسافر بحری سروس شروع کرنے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی جہازرانی کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا: ایران کے لئے مسافر بحری جہاز کی سروس شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستان اس پروگرام میں عمان اور ایران کے لئے مسافر بحری جہاز کی سروس شروع کرے گا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا: ایران کے لئے مسافر بحری سروس شروع ہونے سے پاکستانی زائرین کے لئے ایران جانا آسان ہو جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی حکومت نے 2014ء میں پاکستانی بندرگاہوں سے ایران کی چابہار اور بندر عباس کی بندرگاہوں کے لئے مسافر بحری سروس شروع کرنے کی بات کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .