۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
جشن غدیر و تقریب انعامات

حوزہ/ مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ پاکستان میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ پاکستان میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کا باعث ہے عید غدیر کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ناصبی امت مسلمہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے، کیونکہ اہل سنت کے جید علمائے کرام نے حدیث غدیر کی تائید و تصدیق کر کے دشمنان اہل بیت کو شکست دے دی ہے۔ الحمدللہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں آج شیعہ سنی مسلمان مل کر عید غدیر منا رہے ہیں۔

نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور عترت اہل بیت علیہم السلام اللہ تعالیٰ کی رسی ہے جسے مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا گیا۔ حدیث غدیر اھل بیت علیھم السلام کی صداقت پر بہترین گواہ ہے۔ آج نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی کا علمبردار ہے۔ حکومت اسلامی اور نظام ولایت فقیہ پیغام غدیر کا تسلسل ہے۔

نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر تقریب میں مولانا علی عمران نقوی، مولانا نور حسین اندرزگو اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ بخاری نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .