۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ایرانی اور عراقی سفیر کی اہم ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ایران اور عراق کے سفیر کی اہم ملاقات‎ ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب رضا امیری مقدم اور عراقی سفیر محترم جناب حامد عباس نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔

وفد نے قائد محترم اور سیکرٹری جنرل کو عید غدیر کے پُر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک بھی پیش کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ایرانی اور عراقی سفیر کی اہم ملاقات

بعد ازاں مختلف اہم امور بالخصوص پاکستانی زائرین کے مسائل اور عاشوراء 1446ھ و اربعین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو زیر بحث رہی۔

قائد محترم نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .