۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
محفل مشاعرہ

حوزہ/ جشن عید غدیر کے پر مسرت موقع پر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں خمینی چوک تھلہ یلہ شاہ پر بعنوان اعلان نبوی ایک محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن عید غدیر کے پر مسرت موقع پر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں خمینی چوک تھلہ یلہ شاہ پر بعنوان اعلان نبوی ایک محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

اعلان نبوی کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ

محفل مشاعرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی شاعر اہلبیت سید راحل عباس بخاری آف لکی مروت تھے۔

محفل مشاعرہ میں ڈیرہ و گرد نواح کے شعراء حضرات نے شرکت کی اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں غدیر خم اور اہلبیت علیہم السّلام کی عقیدت میں شاعری کا نذرانہ پیش کیا۔

اعلان نبوی کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ

اعلان نبوی محفل مشاعرہ میں سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری،مولانا ناصر عباس توکلی،مولانا شبیر حسین عسکری،مولانا مجاہد حسین،تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی،متولی تھلہ یلہ شاہ علی رضا شاہ ،عابد حسین شاہ ایڈووکیٹ،سید ثقلین شاہ،اطہر عباس نومی اور شعراء حضرات میں راحل عباس بخاری،محمد قیس،فواد،ابرار عقیل،جمشید ناصر،ضامن رضا،عون محمد،طاہر شیرازی ،رافع بخاری، محسن رضا،علی اقبال اور ڈیرہ کے تمام مکاتب فکر کے شعراء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور محفل مشاعرہ کو زینت بخشی۔

اعلان نبوی کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ

اعلان نبوی کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ

اعلان نبوی کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .