۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا میں بڑھتی ہوئی مشکلات سے مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کے معروف عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے محرم الحرام کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا: محرم الحرام میں عزاداری سید الشھداء ع پوری دنیا میں منائے جائے گی۔ کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان مجالس اور عزاداری کے لیے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کرے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں کا سرچ آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے کہا: کچھ قوتیں محرم سے قبل شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کے لیے متحرک ھو جاتی ھیں تمام ممالک کے حکمران ایسے عناصر اپنے کڑی نظر رکھیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: غربت بے روزگاری اور فرقہ واریت کے خاتمے کا واحد حل حکمرانوں کی توجہ اور ان کی پالیسیوں میں مضمر ہے۔ ملک پاکستان کے حکمران ملک کو مستحکم کرنے کے لیے سیاسی رسہ کشی کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا: تمام مسلمان اور غیر مسلم امام حسین علیہ السلام کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ نواسہ رسول کی قربانی تمام مذاہب کے لیے یکساں ہے۔ پاکستان میں حکومت نے گزشتہ محرم میں عزاداری اور مجالس پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ بے بنیاد مقدمات فوری طور پر محرم سے قبل خارج کیے جائیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ہم سب کو مل کر مذہب کے نام پر تفریق پھیلانے والوں کو ناکام بنانا ہے اور امت واحدہ کے پرچم کو بلند رکھنا ہے تاکہ تکفیری و سازشی عناصر ناکام ہو سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .