حجت الاسلام اشفاق وحیدی
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
دنیاوی بے چینی اور مشکلات دین و قرآن سے دوری کا نتیجہ ہیں
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے کہا: دینا میں جتنی بے چینی اور مشکلات ہیں عوام کا دین اور اسلام و قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
پاراچنار ملکِ پاکستان کا دل ہے / امن تباہ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دہشتگردی، فرقہ واریت نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اس سے اب تک بیسیوں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر طاغوتی ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دے
حوزہ/ حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: 12 تا 17 ربیع الاول کو عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے امام خمینی رح نے شیعہ اور سنی تمام مسلمانوں کے لئے ہفتہ وحدت قرار دیا۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اسلام اور دین الٰہی فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے سخت منع کرتے ہیں
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام حسن المجتبی علیہ السلام کی صلح عالم اسلام کے لیے ایک بہترین نمونہ عمل ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اربعین واک در حقیقت یزیدیت کی شکست ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: نجف سے کربلا تک مشی در حقیقت یزیدیت کی شکست ہے۔ نوجوان نسل کو کربلا اور مقاصد کربلا اور نظام ولایت فقیہ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی کی شاہد گیلانی سے ملاقات/ ملک پاکستان خصوصا پاراچنار کی بگڑتی صورتحال پر گفتگو
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے راولپنڈی و اسلام آباد کی ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت شاہد گیلانی سے ملاقات کی ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
پاراچنار میں ریاست و حکمران عوام کو تحفظ دینے میں کیوں ناکام ہیں؟
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: پاراچنار کی مظلوم عوام پر چاروں طرف سے حملے کے پیچھے کون ہے ؟ آج ریاست پاکستان سے ہر پاکستانی شہری کا یہ سوال ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
کربلا ایک ایسا مکتب ہے جسے امام حسین (ع) نے انسان کی کامیابی اور بقاء انسانیت کے لئے اجاگر کیا
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: فلسفہ شہادت امام عالی مقام علیہ السلام یہی ہے کہ قیامت تک آنے والی ظالم و جابر یزیدی فکر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ چاہے جتنی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
مجالس عزاء میں ہمیں اصول و فروع دین اور معاشرے میں بہترین زندگی گزارنے کا درس ملتا ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ذکر اہلبیت علیہم السلام برپا کرنا اور اس میں شریک ہونا اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک بہترین عبادت ہے۔ مجالس عزاء میں ہمیں اصول دین اور فروع دین کا درس ملتا ہے اور معاشرے میں بہترین زندگی گزارنے کی تربیت حاصل ہوتی ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
مذہب کے نام پر تفریق پھیلانے والوں کو ناکام بنانا ہے اور امت واحدہ کے پرچم کو بلند رکھنا ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا میں بڑھتی ہوئی مشکلات سے مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
حج کا بہترین عمل دور حاضر کے شیطان اور طاغوت سے اظہار برائت کرنا ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: تربیت حج اور فلسفہ حج کی معرفت ہمیں کربلا سے وابستہ رہ کر حاصل ہوتی ہے ۔ امام حسین علیہ السلام نے مقام حج اور ارکان حج کو اپنی مقدس قربانی پیش کر کے زندہ و جاوید رکھا۔ حج پر جانے والے پہلے کربلا کو سمجھیں تاکہ وہ صحیح حج کو ادا کر کے قرب الہی حاصل کر سکیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
قدس کی آزادی کسی ایک مکتب کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: جو ظلم بے گناہ مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھایا جا رہا ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے عملی اقدامات کریں۔ جمعۃ الوداع کو رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) کے حکم پر بیت المقدس کی آزادی کے لیے یوم القدس قرار دیا گیا جو پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ دنیا میں عوام پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف برائت کا اعلان کیا جائے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
امام علی (ع) کی سیرت میں حق و باطل کو پہچاننے کا واضح پیغام ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: امام علی علیہ السلام کے دورہ حکومت میں کوئی شخص بھوکا نہیں سویا۔ تمام طبقات کے مساوی حقوق تھے۔ سیاست علوی سے دنیا کے حکمرانوں کو استفادہ کرنا ہو گا۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
انسان کی کامیابی اس کے اچھے کردار اور اخلاق حسنہ میں مضمر ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: جو عناصر معاشرے کے اندر غیر اخلاقی تہذیب کو فروغ دے رہے ہیں ان کا امت محمدی (ص) اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
امید ہے کہ پاکستان کے نئے صدر اور وزیراعظم پاکستانی عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: نو منتخب صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے ملک پاکستان کی سلامتی و سربلندی اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
دور حاضر میں استعمار سے بیزاری اور عوام کو ان کے ہتھکنڈوں سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ماہ رمضان المبارک تذکیہ نفس، مناجات و دعا کے مہینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر غاصب جنایت کاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام لاتا ہے ۔ اس ماہ میں انسان اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے ۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
علم روشنی ہے، علم کے ذریعہ انسان کو شعور ملتا ہے اور معاشرہ ترقی کرتا ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ "علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے"۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
استعمار نے ہمیشہ اسلام کا لبادہ اوڑھنے والے نام نہاد حکمرانوں کو خرید کر مذہبِ اسلام کو بدنام کیا
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: امت مسلمہ کو اس وقت جو چیلنجز در پیش ہیں وہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت ہے۔ جس کی سرپرستی اسرائیل اور اس کے حواری کر رہے ہیں۔
-
حضرت بی بی خدیجہ الکبری (س) محسنۂ اسلام ہیں، حجت الاسلام اشفاق وحیدی
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: بی بی خدیجہ الکبری سلام اللہ علیہا محسنہ اسلام ہیں جنہوں سب کچھ اللہ کے دین اور اسلام پر نچھاور کر دیا جس کے نتیجہ میں اللہ سبحانہ تعالی نے تیرہ معصومین علیہم السلام کی ماں بنا دیا جس پر بی بی سلام اللہ علیہا ہمیشہ فخر کرتی تھیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: انسان قاتل عناصر کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے۔ آج اگر انسان دشمن قوتیں خوف زدہ ہیں تو صحیح جمہوریت سے ہیں، جس کے ذریعہ صحیح عادلانہ نظام کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔
-
مستضعفین کی مدد کا بہترین راستہ خالص عادلانہ نظام ہے، حجت الاسلام اشفاق وحیدی
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: فکر امام خمینی (رح) عالم اسلام کے لیے بہترین رہنمائی ہے۔ رہبر معظم نے خط امام پر رہتے ہوئے دشمن کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ان کی جدوجہد نظام ولایت کو عام کرنا ہے۔ امام خمینی (رح)نے جس نظام کو متعارف کرایا وہ غریبوں اور ناداروں مظلوموں کے لئے امید کی کرن بنا۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
نظام جمہوریت سے اسلامی افکار کی خوشبو آنی چاہئے
حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: جس نظام سے انسان محفوظ نہیں ہے وہ نہ جمہوری نظام ہے نہ اسلامی بلکہ وہ آمرانہ سوچ ہے جس کی طاقت سے وڈیرا سسٹم اور چوہدراہٹ کی بو آتی ہے۔ ایسے آمرانہ نظام کے خاتمہ کے لئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جدوجہد کر کے ایک ایسا نظام قیام کیا جو دنیا میں جمہوری اسلامی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
سیرت معصومین (ع) کی اتباع میں انسان کی دنیا اور آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: آج کا انسان جن مشکلات کا شکار ہے قرآن اور مذہب سے نا آشنائی کا سبب ہے۔ قوم کی ترقی کا راز عدل انصاف کے نظام سے وابستہ ہے جہاں تمام طبقات کو برابری کے حقوق ملتے ہیں۔ ظلم، جبر و زیادتی سے اسلام اور دین الہی نے سختی سے منع فرمایا ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اسلام محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے جو تفرقہ بازی سے دوری کا پیغام دیتا ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: اسلام محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور تفرقہ بازی سے اظہار نفرت کا پیغام دیتا ہے۔ ملک پاکستان میں قومی اسمبلی سے ایک متنازعہ فوجداری 298 A بل پاس کیا جا رہا ہے جو کہ ایک مخصوص گروہ کی سوچ ہے۔ اس متنازعہ بل کو ہم مسترد کرتے ہیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
سیدہ فاطمۃ الزہراء (س) تمام خواتینِ عالم کے لیے نمونۂ عمل ہیں
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: سیدہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جنہوں نے نبوت کو امامت سے ملایا ہے ۔ اسلام میں واحد شہزادی ہیں جو ام ابیہا سے پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے بابا علم کا شہر اور ان کے شوہر علم کا دروازہ تو شہزادی علوم نبوت و امامت کی مفسرہ ہیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
پاکستان میں سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ملک روز بروز شدید معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: پاکستانی حکمران پکڑو چھڑاؤ، میں صحیح، فلاں پر مقدمات جھوٹے، ہمارے مقدمات ختم کرو وغیرہ جیسی باتوں میں مصروف ہیں اور ریاستی مشینری سیاسی جماعتوں کی جنگوں میں مصروف ہے۔ دوسری طرف عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اسلامی نظام سے پاک اور صالح معاشرہ پیدا ہوتا ہے / عدل و انصاف سے قومیں ترقی کرتی ہیں
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: عالم اسلام کو ایک دیانتدار اور دیندار قیادت کی ضرورت ہے جس کی نمائندگی دنیا میں نمایاں ہو۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
وکٹوریہ پولیس کی عوامی خدمات لائق تحسین ہیں / آسٹریلیا میں تمام طبقات کو یکساں حقوق ملنا جمہوریت کی بہترین مثال ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: آسٹریلیا میں جس طرح منظم طریقے سے لوگوں کی خدمات کی جا رہی ہیں دنیا کے لیے اعلی مثال ہے ۔ آسٹریلیا میں تمام طبقات کو یکساں حقوق ملنا جمہوریت کی بہترین مثال ہے جس کے نتیجے میں لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
ظلم و بربریت اور دہشت گردی کے خلاف مل کر آواز بلند کرنا عصر حاضر کا تقاضا ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: جمہوریت کے دعویدار قوتیں عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کے خلاف پالیسیاں مرتب کریں۔ اقوام متحدہ خطوں میں امن بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
پاکستان میں سیاستدان اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی ماحول سے لگتا ہے کہ بہت بڑا اخلاقی فقدان ہے۔ عوام صحت، تعلیم اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق سے محروم نظر آتی ہے۔