حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گفتگو کرتے ھوئے کہا: رمضان المبارک کا آخری جمعہ کو امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق پوری دنیا میں یوم القدس کے طور منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اسرائیل کے غزہ اور فلسطین پر حملے کھلی دہشتگردی ہے۔ آج جہاں پر بھی ظلم ہوتا ہے عالمی طاقتیں آواز بلند کرتی ہیں لیکن غزہ اور فلسطین میں بے گناہ معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام پر خاموشی سوالیہ نشان ہے !!۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: بیت المقدس کی آزادی کے لے تمام عالم اسلام کے حکمران ایک پرچم تلے جمع ہو جائیں۔
انہوں نے کہا: عالم اسلام اگر متحد ہو جائیں تو بیت المقدس کی آزادی ممکن ہے کیونکہ قدس پر قبضہ کسی ایک مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔
آپ کا تبصرہ