جمعرات 27 مارچ 2025 - 12:45
یوم القدس، امتِ اسلامی کے اتحاد اور مظلوموں کی حمایت کا مظہر ہے: حجت‌ الاسلام علی رستمیانی

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان جنوبی کے مدیر حجت‌الاسلام والمسلمین علی رستمیانی نے یوم القدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مقاومت اور بیداری اسلامی کی علامت ہے اور مسلمانوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ امام خمینیؒ کے نظریات کی تجدید کریں اور دنیا کے مستضعفین، خصوصاً مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان جنوبی کے مدیر حجت‌الاسلام والمسلمین علی رستمیانی نے یوم القدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مقاومت اور بیداری اسلامی کی علامت ہے اور مسلمانوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ امام خمینیؒ کے نظریات کی تجدید کریں اور دنیا کے مستضعفین، خصوصاً مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

انہوں نے سورہ نساء کی آیت 75 "وَما لَکُمْ لا تُقاتِلُونَ فی‏ سَبیلِ اللَّهِ وَالمُستَضعَفینَ مِنَ الرِّجالِ وَالنِّساءِ وَالوِلدانِ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس قرآنی تعلیمات کی روشنی میں مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ ظلم و استکبار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور صہیونی جارحیت کے خلاف خاموش نہ رہیں۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین رستمیانی نے طلاب اور علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت نہ صرف انقلابی اقدار سے وابستگی کی علامت ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک عملی نمونہ بھی ہے، تاکہ وہ اسلامی اصولوں اور انسانی وقار کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا: "ہر قدم جو ہم اس راہ میں اٹھاتے ہیں، اسلامی اقدار اور انسانی عظمت کے دفاع کی علامت ہے۔ ہمارا ہر فرد، خواہ دینی اقدار کا محافظ ہو یا قومی مفادات کا امین، اس عالمی تحریک میں شمولیت کے ذریعے دنیا کو پیغام دیتا ہے کہ امت مسلمہ کبھی ظلم کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے۔"

مدیر حوزہ علمیہ خراسان جنوبی نے یوم القدس کو فلسطین سے وفاداری کا دن قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور شرکت کے ذریعے صہیونی استعمار کے خلاف مزاحمت کا پرچم بلند رکھیں اور امت مسلمہ کے اتحاد کا عملی ثبوت پیش کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha