حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سلام ہو فلسطین کے مظلوموں پر جو غزہ کے محاصرے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں، امریکہ اور اس کے حواریوں نے اسرائیل جیسی غاصب ریاست کو جنم دیا، جس کے وجود کی بنیاد ہی ناجائز ہے، جس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھی گئی ہے، یہ اسلام کے قلب میں ایک ناسور کی مانند ہے، مزاحمت نے گزشتہ کچھ عرصے میں قبلہ اول کے لئے جو لازوال قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا ایک عظیم باب بن چکا ہے ۔ آج بے سر وسامانی کی حالت میں لڑنے والے یمنی مجاہدین حقیقی معنوں میں اسلام کے توانا بازو بنے ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے فلسطین کے مسائل کا حل اہم ترین چیلنجز ہیں، اسرائیل کو وسعت دینے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ڈیل آف سینچری ناکامی کا شکار ہو چکی، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ اگر کامیاب ہوتا تو پورا میڈل ایسٹ ٹوٹ جاتا، فلسطینوں کو ان کے وطن واپس لوٹنے دیا جائے، مڈل ایسٹ کو بیٹل فیلڈ بنا دیا گیا ہے پاکستان میں اسرائیل کے لئے نارملائیزیشن باتیں کرنے والے اور ایسے اقدامات جس سے اسرائیلی ایجنڈے کو تقویت ملتی ہو وہ تمام لوگ پاکستان کے آئین کے مخالف اور پاکستان کے اصولی موقف کے خلاف ہیں ۔ ارباب اختیار ایسے اسرائیلی گماشتوں کے خلاف سخت ایکشن لے ۔امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا جو کہ سٹریٹیجک اعلان تھا جس کا نتیجہ اسرائیل کی نابودی ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کے علمائے کرام ناصرف اپنے خطبات میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو اجاگر کریں، بلکہ ریلیوں اور احتجاجات میں بھی بھر پور حصہ لیں۔
آپ کا تبصرہ