جمعرات 27 مارچ 2025 - 12:49
یوم القدس میں شرکت یعنی فلسطین کی حمایت اور امریکی استکبار کے خلاف مزاحمت کا اعلان

حوزہ/ مدرسہ علمیہ صدیقہ طاہرہ (س) شہر غرق آباد میں محترمہ کرامتی نے یوم القدس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کی ریلی میں بھرپور شرکت فلسطینی عوام کی حمایت کے ساتھ ساتھ امریکی دباؤ اور سامراجی عزائم کے خلاف استقامت کا اظہار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ صدیقہ طاہرہ (س) شہر غرق آباد میں محترمہ کرامتی نے یوم القدس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کی ریلی میں بھرپور شرکت فلسطینی عوام کی حمایت کے ساتھ ساتھ امریکی دباؤ اور سامراجی عزائم کے خلاف استقامت کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس ایک تاریخی اور تقدیر ساز موقع ہے، اور اس سال اس دن کی مناسبت سے عوام کی شرکت صرف فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان نہیں بلکہ مقاومت کے راستے پر گامزن رہنے کے عزم کا بھی اظہار ہے، تاکہ امریکہ کی تسلط پسندی کے خلاف واضح پیغام دیا جا سکے۔

محترمہ کرامتی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کبھی بھی ایسے نقصان دہ اور تباہ کن معاہدوں کو قبول نہیں کرے گی جو امریکہ دباؤ یا مذاکرات کے ذریعے مسلط کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے پہلے بھی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو ناکام بنایا ہے اور آج بھی وہ اپنے مستقبل کی خودمختاری کو امریکی چالوں کی نذر ہونے نہیں دے گی۔

انہوں نے اساتذہ، طلاب اور علماء سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کے ذریعے داخلی و بین الاقوامی سطح پر مقاومت کے حامیوں کی امید کو تقویت دیں اور دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔

محترمہ کرامتی نے جهاد تبیین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کو یوم القدس میں شرکت کی ضرورت اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس عالمی احتجاج کا حصہ بنیں اور فلسطین کی آزادی کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha