بدھ 5 فروری 2025 - 16:14
سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ عوامی ریفرنڈم کی عکاسی کرتی ہے، حزب اللہ اپنی راہ پر گامزن ہے

حوزہ/ حزب‌الله لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی تاریخی تشییع جنازہ ایک عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے، جو حزب اللہ کے ساتھ عوام کے گہرے عہد و پیمان کو ثابت کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب‌الله لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی تاریخی تشییع جنازہ ایک عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے، جو حزب اللہ کے ساتھ عوام کے گہرے عہد و پیمان کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم اجتماع اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ لبنانی عوام مزاحمت کے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور لبنان کی آزادی کے نصب العین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ قماطی کے مطابق، 23 فروری کا دن لبنان کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو قومی آزادی اور خودمختاری کو مزید مستحکم کرے گا، بالخصوص ایسے وقت میں جب رمضان المبارک اور یوم القدس قریب ہیں۔

محمود قماطی نے مزید کہا کہ تشییع جنازہ کے تمام مراحل کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اور قومی اقدامات کے تحت انجام دیا جائے گا، اور اس میں لبنان کے علاوہ عالمی سطح کی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کو عالمی آزادی کی تحریکوں کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محض لبنان کے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے

مزاحمت کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرے گی

قماطی نے سیکیورٹی کے پیچیدہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب‌الله دشمن کے حملوں اور دباؤ سے مرعوب ہونے والی نہیں ہے، کیونکہ مزاحمت کا راستہ مشکلات اور جنگوں کے درمیان سے گزرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف دفاع کا فیصلہ حزب اللہ کی مصلحت اور حکمت عملی پر منحصر ہوگا اور امریکہ کسی بھی صورت میں لبنانی عوام کو اپنے دفاع کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے لبنان میں امریکی اثر و رسوخ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی سطح پر ملک امریکی تسلط اور اسرائیلی جارحیت کے سامنے کھڑا ہے، لیکن حزب‌الله اس دباؤ کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

لبنانی عوام، مزاحمت کی بنیاد

جنوبی لبنان کے عوام کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قماطی نے کہا کہ ان کے استقلال اور قربانیوں نے سرحدوں کی آزادی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام ایک ایسی ماں کی مانند ہیں جس نے مزاحمت کو جنم دیا اور یہ مزاحمت ہمیشہ ان کی شناخت کا حصہ رہے گی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر محمود قماطی نے زور دے کر کہا کہ حزب‌الله کسی بھی چیلنج کی پرواہ کیے بغیر اپنے مشن پر گامزن رہے گی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے اہداف کو پورا کرنے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • محمد اشرف IR 21:14 - 2025/02/17
    Salaam Bhoot aala hai khuda slmt rkha AP logu ko