حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی ظلم و بربریت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق "یوم القدس" کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے مستضعفین کو ایک دن میں صہیونی غاصب حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرنے کا موقع دینا ہے۔
اس سال بھی اس ناجائز حکومت کے جرائم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، اور عالمی اداروں کی خاموشی یا عدم مؤثر اقدامات کے باعث مظلوموں، خصوصاً معصوم بچوں کا قتلِ عام جاری ہے۔
ان شاء اللہ، ایک بار پھر دنیا بھر کے مسلمان اس ظالم حکومت اور اس کے سرپرستوں کے خلاف اپنی وحدت اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں گے اور اپنی نفرت کا برملا اظہار کریں گے۔
حسین نوری همدانی
آپ کا تبصرہ