یوم القدس
-
غزہ جنگ کا اصل مجرم امریکہ ہے جس نے اسرائیل کے ناجائز وجود کو جواز دیاہے: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مسئلۂ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں مخاطبہ کا انعقاد،مختلف علما کا خطاب ،طالبات نے کی شرکت۔
-
امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا؛
غزہ میں چھ ماہ سے جاری نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں، مولانا ابو القاسم رضوی
حوزہ/ آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان القدس منعقد ہوئی جس میں تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
-
حجت الاسلام زوار حسین علوی:
آخرکار فتح فلسطینیوں کی ہو گی اور شکست اسرائیل کا مقدر بنے گی
حوزہ / حجت الاسلام زوار حسین علوی نے کہا: اسرائیل اپنی شکست کو چھپانے کے لئے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہئے کہ آخرکار فتح فلسطینیوں کی ہی ہو گی اور فلسطین اور بیت المقدس آزاد ہو کر رہے گا۔
-
سکردو میں جمعہ الوداع کا روح پرور اور فقید المثال اجتماع؛
یوم القدس کا دن مسضعفین کا مستکبرین پر فتح ونصرت کا دن ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو: آج رہبر معظم انقلاب، حماس، حزب اللہ، حشد الشعبی اور انصار اللہ یمن کے ہاتھوں ظالم و جابر امریکہ اور اسرائیل کو شکست سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے۔ انشاء اللہ جہاں جہاں یہودی اور مشرکین مظلومین پر ظلم وستم کر رہے ہیں ان کو شکست اور مظلوم فلسطینیوں کو فتح و نصرت عطا فرمائے گا اور بہت جلد مظلوم فلسطینوں کی کامیابی کی خوشخبری ملے گی اور امریکہ و اسرائیل کو ذلیل و رسوا ہونا پڑے گا۔
-
اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد
حوزہ / امام خمینی رہ کے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے دن یوم القدس کا دن قرار دے کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
مسئلہ فلسطین ایسا نہیں ہے جسے مسلمان اقوام کی غیرت فراموش ہو جانے دے گی
حوزہ / حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ، تحریک بیداری امت مصطفی لاہور کے تحت مورخہ 05 اپریل 2024ء کو یوم القدس منایا گیا۔
-
حجت الاسلام مولانا افتخار میر:
مسئلہ فلسطین عالمی اور انسانی مسئلہ ہے
حوزہ / ضلع نصیر آباد بلوچستان پاکستان کی جامع مسجد امام رضا علیہ السّلام میں جمعۃ الوداع کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ نمازِ جمعہ حجت الاسلام مولانا افتخار حسین میر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ کے بعد یوم القدس کی مناسبت سے ریلی بھی نکالی گئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعۃ الوداع، یوم القدس کے موقع پر ریلی کا انعقاد
حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعۃ الوداع، یوم القدس کے موقع پر سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے شہدائے فلسطین چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے سے اسرائیلی بوکھلاہٹ اور شکست عیاں ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اسلام آباد میں ایک بیان میں کہنا تھا کہ کہ ایرانی قونصلیٹ پر حملے جیسی کارروائیاں نہ صرف شام کی خود مختاری اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں بلکہ علاقائی استحکام کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ شام میں حملے سے اسرائیلی بوکھلاہٹ اور شکست عیاں ہے۔
-
بیت المقدس وادی شعور و احساس
حوزہ/ سلام ہے ان بہادر ویروں پر جو بھوک پیاس کے باوجود بھی اپنے عقیدہ کی تجارت نہیں کر رہے ہیں جن کے گھر مسمار ہوں چاروں طرف بارود کی مہک ہے مگر ایمان کی خوشبو غالب ہے ہر طرف لہو لہان روشنیاں ہیں ہر جانب جسموں کے بکھرے ہویے اجزاء و اعضاء انسانی ہیں ہر سمت میں دھواں دھواں ہے اور خاک کے ملبہ پر بیٹھے ہیں مگر لبوں پر حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا قصیدہ ہے۔
-
غزہ کے 33ہزار شہداء کے بعد مسلمانوں کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، آیت اللہ محمد باقر مقدسی
حوزہ/ اس سال اس حالت میں یوم القدس منا رہے ہیں کہ غزہ میں 33 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے میں شہید کئے جاچکے ہیں لذا ہماری ذمے داری اور بڑھ چکی ہے
-
نماز جمعۃ الوداع کے بعد آصفی مسجد میں عالمی یوم قدس منایا جائے گا
حوزہ/ عالمی یوم قدس کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے نماز جمعۃ الوداع کے بعد ٹھیک1 بجے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور قبلۂ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لیے آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
-
غزہ کا المیہ اور یوم القدس
حوزہ / غزہ کا المیہ روزبروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جہاں صیہونی مظالم میں اضافہ اور شدت پیدا ہو رہی ہے وہاں عالم دنیا اسے روٹین میں لے کر غافل ہوتی جا رہی ہے۔
-
فلسطین میں یزیدیت اور حسینیت کا آمنا سامنا ہے، علامہ محمد رمضان توقیر
حوزہ/ ڈیرہ پریس کلب میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
-
تصاویر/ ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ ڈیرہ پریس کلب میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
-
فلسطینیوں کیلئے احتجاج تمام مسلمانوں کا فرض، مولانا تقی رضا عابدی
حوزہ/ سب مسلمان مل کر اپنا احتجاج درج کروائیں، جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے ذریعے سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے 45 سال سے اس مسئلے کو زندہ رکھا ہے، نہیں تو یہ مسئلہ کب کا خاموش ہو جاتا، جمعۃ الوداع کے دن یوم القدس منا کر فلسطین کو یاد رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، تو اس دن مسلمان احتجاج کے ذریعے سے اپنا نام درج کروائیں۔
-
اورنگ آباد کے مسلمانوں کا فلسطین کے حق میں خاموش احتجاج
حوزہ/ اسرائیل پچھلے چھ مہینے سے حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے نام پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ، دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کی فوج نہتے افراد پر بم برسا رہی ہے ، فضائی بمباری کا موازانہ کیا جائے تو یہ ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر برسائے گئے بموں سے کئی گنا زیادہ ہے ، اسرائیل کی یہ جارحیت راست طور پر انسانی نسل کشی ہے اور کھلی دہشت گردی ہے ۔
-
اسلامی ممالک فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مولانا ضامن علی
حوزہ/ مولانا ضامن علی نے مرکزی امام بارگاہ و مسجد علی رضا علیہ السّلام گوٹھ غوث بخش تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد بلوچستان میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں یوم القدس بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
حوزہ/ اسد عباس قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دشمن کے ایجنٹ مسلط ہیں، جلد پاکستان کو استعماری قوتوں سے نجات دلائیں گے۔ علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ یوم القدس یوم الاسلام ہے، جمعہ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منائیں گے، علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، اور پوری قوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔
-
علماء کرام اپنی بھر پور کوشش کے ساتھ خود بھی اور مومنین کرام کی یوم القدس میں شرکت کو یقینی بنائیں، علامہ مبارک موسوی
حوزہ/ مقررین نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ آنے والے یوم القدس میں بھرپور خود بھی معمم ہو کر شرکت کریں اور مومنین کرام کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔
-
عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں برپا ہوئی:
جنگ بدر اور فتح مکہ ماہ رمضان میں ہوئی، یوم قدس کی جدوجہد بھی ماہ رمضان میں ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید کے خطبوں میں زور دے کر کہا کہ ایران کی ذہین اور باصلاحیت قوم، جس نے آج تک اپنے دشمنوں کی سازشوں کو ہمیشہ شکست دی ہے، اللہ کی مدد و نصرت سے آگے بھی انھیں ناکام بناتی اور شکست دیتی رہے گي۔
-
اللہ کی مدد اور اور اسلامی ملکوں کے اتحاد سے جلد ہی بیت المقدس آزاد ہوگا، مولانا صفدر حسین زیدی
حوزہ/ جامعہ امام جعفر صادق صدر امام باڑہ بیگم گنج جونپور کے ناظم مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا امام خمینی نے بصیرت بھری نگاہ سےماہ رمضان کےآخری جمعہ کو تحریک آزادئ قدس کا دن قرار دیا تاکہ امت مسلمہ ایک ہو کر اس مہینے کی برکتوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے آواز اٹھائے۔
-
ممبئی بھر میں یوم القدس منایا گیا؛ فلسطینیوں کی جاری نسل کشی عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے، مقررین
حوزہ/ دنیا بھر کی حکومتوں کو اس مسلئہ پر ایک ساتھ بیٹھنے اور مقبوضہ فلسطین میں روزانہ ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔
-
فلسطینی وفد علامہ عبدالقدیر خاموش کی دعوت پر آج پاکستان پہنچ گیا'
علماء مشائخ خطبات جمعہ میں فلسطین پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں
حوزہ/ متحدہ علماء محاذ کے قائدین کا فلسطینی وفد کی اسلام آباد آمد پر خیر مقدم ، مبارکباد و تعاون کی یقین دہانی۔
-
یوم القدس شعور کی شاہراہیں
حوزه/ بیت المقدس یا مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا پہلا قبلہ جہاں زمینی معراج کی انتہا ہوئی یہ فلسطین میں واقع ہے یہ ملک مسلمانوں کی ملکیت میں تھا آج سے تقریباً نصف صدی پہلے یہودی قوم یہاں پر تجارت کی غرض سے آئی اور دھیرے دھیرے اپنے پیر اس طرح پسارے کہ پورا ملک اپنے قبضہ میں لے لیا اور آج اسرائیل بظاھر ایک مملکت کے عنوان سے پوری دنیا میں اپنے دہشت گردانہ رویے سے معروف ہو چکا ہے۔
-
علامہ عارف حسین واحدی:
مسلم امہ کی تمام مشکلات کا حل ان کے اتحاد میں ہے / اسرائیل اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے
حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گجرات میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام قم المقدس میں یوم القدس کے عنوان سے سمینار کا انعقاد
حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس کے زیر اہتمام دفتر مجمع جہانی اہلبیت ع، خیابان جمہوری قم میں 25 ماہ رمضان المبارک، 15 اپریل 2023ء بروز اتوار کو "دور حاضر میں یوم المقدس منانے کی ضرورت و اہمیت" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
قدس کی آزادی کے لیے مسلمانوں کا عملی اتحاد شرط ہے:مولوی محمد امین راستی
حوزہ/ شہر سنندج کے عبوری امام جمعہ نے کہا: قدس کی آزادی کے لئے پہلی اور اہم ترین شرط مسلمانوں کے درمیان حقیقی معنوں میں اتحاد و یکجہتی کا ہونا ضروری ہے، کیوں کہ بغیر عملی اتحاد کے یہ کام ممکن نہیں ہے۔
-
خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور میں "یوم القدس،عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“ کانفرنس کا انعقاد
حوزه/ عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی امام خمینی کی بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کےلئے یوم القدس منانے کا اعلان پر اظہار خیال کیا اور بیت المقدس کی آزادی اور مظلوموں کے دفاع میں خطاب کیا۔
-
قدس کمیٹی کوہاٹ کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر کوہاٹ سٹی میں القدس مرکزی ریلی کا انعقاد
حوزہ / قدس کمیٹی کوہاٹ کے زیر اہتمام بت شکن زماں حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس کے موقع پر کوہاٹ سٹی میں القدس مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔