ہفتہ 29 مارچ 2025 - 17:42
کراچی میں مرکزی یوم القدس ریلی کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں تمام مکاتب فکر کی شرکت

حوزہ / کراچی پاکستان کی سب سے بڑی مرکزی یوم القدس ریلی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں نکالی گئی تمام مکتب فکر نے شرکت کی‎۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں عظیم الشان اور فقیدالمثال مظلومین جہاں بالخصوص پاراچنار و فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں ریگل چوک سے پریس کلب کراچی تک پر امن ریلی نکالی گئی۔ جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ہر طرف "القدس لنا" کی صدائیں گونجتی رہیں۔ ریلی میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی مرکزی نائب صدر حسنین مہدی و دیگر تنظیمی احباب بھی موجود تھے۔

بعد از ریلی پریس کلب کراچی پر القدس سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ذمہ داروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کراچی میں مرکزی یوم القدس ریلی کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں تمام مکاتب فکر کی شرکت

ریلی کے شرکاء سے خصوصی خطاب نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کیا۔ جس میں انہوں نے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال بالخصوص پاراچنار ضلع کرم کے مظلوموں کی فریاد پر روشنی ڈالی۔

آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام لے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

کراچی میں مرکزی یوم القدس ریلی کا انعقاد / علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں تمام مکاتب فکر کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha