حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقی ملک نائیجر میں مسلمانوں نے یوم القدس کے موقع پر بھرپور ریلی نکال کر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ ریلی نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں منعقد ہوئی، جہاں روزہ دار مسلمانوں کے علاوہ شیعہ علما، اساتذہ، طلبہ اور ایرانی سفیر نے شرکت کی۔ یہ اجتماع المصطفی یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس میں شرکا نے فلسطین کی آزادی اور صہیونی جارحیت کے خلاف نعرے بلند کیے۔
ریلی کے شرکا نے عالمی استکباری قوتوں اور صہیونی ریاست کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کا دن ہے، اور مسلمان ہمیشہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ