حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر سندھ بھر میں تمام شیعہ تنظیموں اور علمائے کرام کی سرپرستی میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلیاں کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ سمیت دیگر 68 شہروں میں منعقد ہوئیں، جن میں مرکزی، ڈویژنل اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
تصاویر دیکھیں:
ان احتجاجی ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم قوتوں کے خلاف شدید مذمت کا اظہار کیا گیا۔
اسی سلسلے میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے اشتراک سے چھ القدس سیمینارز بھی منعقد کیے گئے۔ یہ سیمینارز کراچی، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر اور نوابشاہ میں منعقد ہوئے، جن میں تنظیمی دانشوروں، علمائے کرام، تنظیمی ذمہ داران، اور اہلسنت علمائے کرام نے خطاب کیا۔
القدس سیمینارز کے انعقاد کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا اور امریکہ، اسرائیل، اور ان کے اتحادی ممالک کے مظالم کو عوام الناس تک پہنچانا تھا، تاکہ امت مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کے حق میں مزید مؤثر کردار ادا کرسکے۔
آپ کا تبصرہ