۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد

حوزہ / امام خمینی رہ کے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے دن یوم القدس کا دن قرار دے کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام خمینی (رہ) کے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے دن یوم القدس کا دن قرار دے کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں اصغریہ پاکستان کے مرکزی صدر کے حکم پر پورے ملک میں یوم القدس کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کے لیے جمعتہ الوداع کے روز اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی طرف سےاحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکال کر یوم القدس کی آزادی کے لیے بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم محمد حنیف کانیھوں صاحب کے حکم پر تمام , تنظیمی ڈویژنوں میں کراچی ، حیدر آباد ، میرپور خاص ، نواب شاہ ، ، خیرپور ، رانیپور ، سکھر ،پنوعاقل ، شکار پور ، لاڑکانہ، جیکب آباد ، کنڈیارو ، نوشہرو فیروز ، شھداد کوٹ ، گڑھی خیرو، میھڑ سٹی ،دادو ،ٹھل سٹی گھوٹکی ، اوباوڑو اور دوسرے شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔

اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور تنظیمی جھنڈے تھے جو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

ریلیوں سے تنظیمی دوستوں اور علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کا دن صرف قدس کی آزادی کادن نہیں یہ دن ہر اس مظلوم کی حمایت کادن ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی وجہ سے ظلم برداشت کر رہا ہے۔

مظاہرے میں شریک شرکاء کاکہناتہا کہ بیت المقدس پر غاصب اسرائیل کا قبضہ کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے اور امت مسلمہ اپنی آخری سانس تک یہ تحریک جاری رکھے گی ، ہم امریکہ اور اسرائیل کو بتانا چاہتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرے اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت بند کردے اور وہ دن دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہو گا۔

اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں القدس ریلیوں کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .