حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مورخہ 13 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم کامران رضا سومرو کے حکم کے تحت دادو میں بھی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی ضلع دادو 1 کی جانب سے پر امن (فلسطین یکجہتی ریلی) بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سے نیو پریس کلب دادو سٹی تک زیرِ صدارت مرکزی معاون براء تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی کے نکالی گئی۔
صہیونی یہودی اسرائیل کے ظلم اور بربریت کے خلاف اور مسلسل مسلمانوں کے قتل عام اور فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی ضلع دادو 1 کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی گئی، امریکہ اور اسرائیل مردآباد کے نعرے لگاۓ گئے۔
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی معاون براء تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی صاحب نے ریلی سے خطاب کیا۔
ریلی میں اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کی بھرپور مزمت کی گئی، اسرائیل اور امریکہ کی اشیاء کا بھی بائیکاٹ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین کی آزادی تک اور قبلہ اول بیت المقدس کی بےحرمتی روکنے کے لیے مسلمانوں کو یکجا ہو کر عملی جدوجہد کرنی ہو گی اور حماس اور فلسطینی فوج کی دلیرانہ کوششوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کو نابود کرنا ہو گا۔
احتجاجی ریلی میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی معاون براء تنظیمی وسعت اللہ بچایو انقلابی، ڈویژنل سینئر رہنما زوار مشعیب احمد اصغری، ضلع صدر دادو 1 وسیم رضا جعفری، یونٹ صدر دادو سٹی وزیر علی بھٹو اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان ساتھ تھے۔