۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان مرکز، ڈويژن اور ضلع دادو1 کا دادو کے مختلف يونٹس کا مشترکه تنظيمی دوره

حوزہ / بتاریخ 19 جنوری بروز جمعہ اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان مرکز ڈویژن اور ضلع دادو 1 کا مشترکه تنظیمی دورہ اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون خاص برائے تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی کے زیرِصدارت ضلع دادو1 کے مختلف یونٹس جس  بھان سیدآباد سٹی، ولیج مزار خان پنھور، وليج صاحب شاه اور دادو سٹی میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس دورے کے دوران یونٹس کی جانب سے مرکزی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تنظیمی سال حسینیت اتحاد امت کے سالانہ پروگرامز کی تفصیل یونٹس کے جانب سے پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ 21 جنوری کو ہونے والے ڈویژنل اجلاس دادو میں شرکت کے لیے بھی یونٹس کو دعوت دی گئی۔

اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مشترکہ مرکزی ڈویژنل اور ضلعی دورے میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو زوار مشعیب احمد اصغری، ضلع صدر دادو1 وسيم رضا جعفري اور ضلعی جنرل سیکرٹری دادو1 سيد ظاهر حسين شاه کاظمی ساتھ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .