۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی عہديدار تنظیمی نئے سال دین شناسی کی مرکزی کابينه میں شامل

حوزہ/ 12 مارچ 2024بروز منگل بمطابق يکم رمضان المبارک1445 هجري کو اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے تنظیمی سال دین شناسی 2024 - 2025 کی نامزد مرکزی کابینہ کے عہدیدار مرکزی معاون فنانس سیکریٹری محترم جناب اللہبچایو انقلابی کی مرکزی امام بارگاہ حیدری آفیس دادو سٹی میں آمد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی عہديدار کو تنظیمی نئے سال دین شناسی کے مرکزی کابينه کا حصه بننے پر اور واپس اپنے شہر دادو سٹی پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہناۓ گئے اور پتیاں بھی نچاور کی گئیں۔

اس موقع پر شیعہ علماء کاؤنسل سندھ کے صوبائی نائب صدر اور مرکزی شیعہ رہنماء ضلع دادو محترم جناب فدا حسین شاہ کاظمی، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید سرفراز حسین شاہ کاظمی، سينئر نائب صدر مرکز انجمن حيدري ضلع دادو محترم زوار ذیشان علی حیدری، محترم زوار اشرف علی شیخ، اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈويژنل صدر دادو محترم زوار مشعيب احمد اصغري، ضلع صدر دادو 1 محترم وسيم رضا جعفري، یونٹ صدر دادو سٹی وزیر علی بھٹو، عبدالحفیظ کابورو اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان بھی ساتھ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .