۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی کابینہ میٹنگ کا انعقاد

حوزہ / سال دین شناسی 2024-25ء کے سلسلہ میں اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی کابینہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 19 جون 2024ء بروز بدھ اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژن صدر دادو محترم وسیم رضا جعفری کی زیرصدارت کابینه میٹنگ خانپور سٹی میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں ضلع دادو 1 اور ضلع دادو 2 کے تمام یونٹس کی ماه جولائی تک ری آرگنائيزیشن کرنے کا فيصله کیا گیا۔

میٹنگ میں ہفته ولایت کے پروگرام اور مرکزی مینجمنٹ پروگرام میں شرکت کے لئے بھی پلاننگ کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ميٹنگ میں ڈویژن نائب صدر دادو محترم مولانا اختر حسین الحسینی اور

ڈویژنل تعلیم و تربیت سیکریٹری دادو محترم نوید حسین آرائيں بهی موجود تهے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .