حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 05 جولاء 2024 بروز جمعہ اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے یونٹ جنرل کونسل اجلاس زير صدارت ضلعی صدر دادو 1 محترم سيد ظاهر حسين شاه کاظمی کے بمقام مسجد امام علی (ع) دادو سٹی میں منعقد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے نئے میرکاروان کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں اکثریت رائے کے مطابق محترم عرض محمد ببر یونٹ صدر منتخب ہوئے۔ جنہوں نے اپنی کابینه کا اعلان بھی کیا۔
کابینہ میں نائب صدر نور محمد جمالی، جنرل سيکريٹری راشد حسین جمالی، سیکریٹری مالیات وزیر علی بھٹو شامل ہیں۔
اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان کے ضلع صدر دادو1 محترم سید ظاهر حسین شاه کاظمی نے منتخب اراکین سے حلف لیا اور مبارکباد بھی پیش کی۔
اجلاس میں یونٹ جنرل کونسل عہديداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعاء امام زمانہ (عجل) کے ساتھ کیا گیا۔