۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری S.U.C کا دادو آمد پر شاندار استقبال اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مسئولین کے ساتھ ملاقات

حوزہ / مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیعه علماء کونسل پاکستان کا دادو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیعہ علما کونسل پاکستان محترم جناب زوار سید فدا حسین شاه کاظمی صاحب کا دادو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مرکز انجمن حیدری آفیس دادو میں اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان دادو کے عہدیداروں کے ساتھ یادگار ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں تنظیم کی جانب سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعه علماء کونسل پاکستان زوار سید فدا حسین شاه کاظمی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئيں۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر اصغریه آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم زوار مشعیب احمد اصغری، ضلعی صدر دادو 1 وسیم رضا جعفری بھی ساتھ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .