۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
گلشن حدید کراچی میں القدس کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی طرف سے 4 اپریل 2024 کو گلشن حدید کراچی میں عظیم الشان القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد حنیف کانھیو نے کی جبکہ برادر منصف علی (مرکزی نائب صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان) اور خواہر پیکر زھرا مہدوی (مرکزی جنرل سیکریٹری اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین) نے بھی شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں: اصغریہ آرگنائزیشنز کی جانب سے گلشن حدید کراچی میں القدس کانفرنس کا انعقاد

القدس کانفرنس سے خطاب، انجینئر غلام رضا جعفری صاحب، جماعت اسلامی کراچی کے قاضی حسیب عالم صاحب اور ڈاکٹر علامہ سید نسیم حیدر زیدی صاحب نے کیا۔ خطباء نے القدس اور فلسطین کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو واضح کیا اور اسلائیل کے مذموم ارادوں اور ظلم و بربریت کو واضح اور جامع بیان کیا۔ شرکاء نے القدس کی آزادی تک اپنی تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

القدس کانفرنس میں علاقے کے علماء، شخصیات اور مومنین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .