۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اصغریہ پاکستان کی جانب سے سکھر میں القدس سیمینار کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے شہر سکھر میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے شہر سکھر میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی پریس سیکریٹری اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان برادر علی حسن اصغری اور مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر باقر رضا اصغری نے خصوصی شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں: اصغریہ پاکستان کی جانب سے سکھر میں القدس سیمینار کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق اصغریہ پاکستان کی جانب سے سکھر میں منعقدہ القدس سیمینار میں درج ذیل شخصیات نے خطابات کئے:

حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عبد المجید بہشتی

دانشور معظم محترم رسول بخش حسینی

محترم حزب اللہ جکرو (جوائنٹ سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ)

ایڈووکیٹ الاھی بخش میتلو

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔

قابل ذکر ہے کہ اصغریہ پاکستان کی جانب سے سکھر سندھ میں منعقد کئے گئے القدس سیمینار میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .