حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مٹیاری کی جانب سے بتاریخ 23 مارچ 2021ؑء کو تعلیمی سیمینار بعنوان "کیریئر گائیڈنس" زیر صدارت برادر سید دانیال کاظمی ضلع صدر کے ہالا سٹی میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد تعلیم کے میدان میں مہارت حاصل کرنے اور تعلیم کو فقط برائے روزگار کی بجائے خدمت خلق اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اسکول اور کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی رہنمائی کرنا تھا۔
سیمینار میں ایکسپرٹس کے ایک پینل نے اپنے شعبے کے متعلق گفتگو کی اور شرکاء کی جانب سے سوالات کے جوابات دیے، شعبہ انجنیئرنگ کے ماہر ڈاکٹر منور علی، شعبہ میڈیکل کے محترم جاوید علی راجپوت، شعبہ انفارمیشن ٹیکنالاجی کے محترم حمیر عباس اور شعبہ وکالت کے ایڈوکیٹ قربان علی بھٹو موجود تھے۔
جس کے بعد استاد محترم انجنیئر سید حسین موسوی صاحب، محترم برادر حسن علی سجادی مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور برادر سید دانیال کاظمی ضلع صدر نے خطاب کرنا فرمایا۔
سیمینار میں محترم عاطف مہدی سیال مرکزی جنرل سیکریٹری، محترم برادر تنویر حسین ڈویژنل صدر ASO ڈویژن حیدرآباد، محترم ایاز علی لاشاری ڈویژنل صدر AIATP ڈویژن حیدرآباد، محترم عرفان علی مغل ضلع صدر AIATP ضلع مٹیاری، محترم انجنیئر تصور حسین شہیدی چیئرمین الکوثر اسکول سسٹم سمیت دیگر سینیئر بزرگان اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔