۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے کہا کہ وسیم رضوی، سلمان رشدی کا چیلا،آر ایس ایس کا ایجنٹ ہے، کسی فتوے کی ضرورت نہیں، مسلمات اسلام سے انکار پر وسیم رشدی دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ قرآن وحی الہی ہے، بسم اللہ سے لے کر والناس کی سین تک اللہ کا کلام ہے اور عالم اسلام کا اتفاق ہے کہ قرآن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ۔قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تبارک وتعالیٰ کی ہے ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی الہامی کتاب انجیل کے کئی متن موجود ہیں، مگر قرآن میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ اس میں کوئی اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی کمی کرسکتا ہے ۔ قرآن کتابی شکل میں وہی ہمارے پاس موجود ہے، جو قلب مطہر رسول اللہ پر حضرت جبرائیل کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا۔

ایک بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ وسیم رضوی نامی بدبخت ہندوستانی شہری کا انڈین سپریم کورٹ میں جہاد سے متعلق 26آیات نکالنے کی درخواست شر انگیزی اور توہین قرآن ہے۔ وسیم رضوی، سلمان رشدی کا چیلا اورہندو انتہا پسند گروہ آر ایس ایس کا ایجنٹ ہے۔ مسلمات اسلام سے انکار کے باعث وہ دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، اس کے لیے کسی فتوے کی بھی ضرورت نہیں۔ سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور نئے رشدی وسیم رضوی جیسے گستاخوں کے پیچھے اسلام کے خلاف برسرپیکار قوتیں ہیں جو مسلمانوں کی قوت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد، پہلے بھی کئی بار وسیم رشدی کی بدعنوانیوں کو سامنے لاچکے ہیں۔ اسی بدبخت نے ایک متنازع فلم بھی تیار کی تھی، جس کا مقصد شیعہ سنی فسادات کروانا تھا۔ لیکن بروقت احتجاج پر اس فلم پر پابندی عائد کرکے بڑے فتنے کا سدباب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رشدی اپنی کرپشن کے کیس ختم کروانے اور بی جے پی کی حکومت کو خوش کرنے کے لئے خرافات بکتا رہتا ہے۔ اس شخص کا محاسبہ کیا جائے۔ انشااللہ اس کا انجام وہی ہوگا جو سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخی سید المرسلین حضرت محمد مصطفی کی ہو، اہل بیت اطہار، یا صحابہ کرام کی ہو، ہم برداشت نہیں کریں گے۔اور اعلان کرتے ہیں کہ ہر قسم کے فتنے اور انتشار کا محاسبہ کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .