۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
علامہ محمد افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری و مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور نے کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام غیر ضروری محاذ آرائی کے حق میں نہیں۔ہمارے مدارس مدتوں سے تعلیمات قرآن و حدیث اور سیرت معصومین علیہم السلام کے فروغ کے عظیم مشن میں مشغول ہیں۔وفاق المدارس الشیعہ نے ہمیشہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بلا مقابلہ منتخب صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کابینہ کی تقرری کے لئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے۔ الیکشن کمشنر علامہ محمد تقی نقوی کی نگرانی میں انتخابی عمل میں جامعةالمنتظر میں منعقد ہونے والے مجلس عاملہ کا اجلاس میں ملک بھر سے مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان نے پانچ سال کے لئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کو بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا ہے ۔

علامہ محمد افضل حیدری نے وفاق المدارس الشیعہ کی 5 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اوربریفنگ دیتے ہوئے اتحاد تنظیمات مدارس کی20 سالہ جدو جہد کا اجمالی تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مدارس دینیہ کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مکتب اہل بیت ؑغیر ضروری محاذ آرائی کے حق میں نہیں۔ہمارے مدارس مدتوں سے تعلیمات قرآن و حدیث اور سیرت معصومین ؑکے فروغ کے عظیم مشن میں مشغول ہیں۔وفاق المدارس الشیعہ نے ہمیشہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کیا۔

اجلاس میں خواتین نمائندگان نے وفاق المدارس کے مرکزی دفتر سے رابطہ اور مسائل کے بہتر انداز میں حل کیلئے خاتون نمائندہ کی تقرری کی تجویز دی۔ طالبات کیلئے ایم اے عربی کے دورانیہ کی کمی نیز معلمات کی تدریسی ورکشاپس اور مدارس طالبات کے سالانہ اجلاسات کی تجویز بھی پیش کی گئیں۔ انہوں نے بزرگ علماء سے طالبات کے ایسے مدارس کی سرپرستی کا مطالبہ بھی کیا، جنہیں فقط خواتین چلا رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .