۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ دینی طالب علموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں اور دنیاوی ہر کام پر اس واجب کو مقدم رکھیں  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مدرسہ الحکمۃ کے طلاب علوم دینیہ سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ حوزوی و دینی تعلیم کی ابتداء تو ہے لیکن اسکی انتہا نہیں ہے۔

انہوں نے طلاب علوم دینیہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ لازمی طور پر طالبعلموں کا ہر عمل قربۃ الی اللہ ہو اگر قربۃ الی اللہ کے علاوہ کوئی اور غرض اور غایت ہوئی تو اسکے اس عمل میں برکت نصیب نہیں ہوگی اور ناکامیوں ہی سے اسے دوچار ہونا پڑےگا ۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ خود کو اخلاق حسنہ سے مزین کریں اور غیبت کرنے اور سننے اور محرمات سے بہر حال خود کو دور رکھیں اس لئے کہ ان سے دوری حصول علم میں توفیق کے حصول کا ایک سبب ہے۔

انہوں نے فرمایا کہ دینی طالبعلموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں اور دنیاوی ہرکام پر اس واجب کو مقدم رکھیں۔

حوزہ علمیہ کے طلاب اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .