۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تصاویر/ دوازدهمین اجلاسیه سراسری جامعه مدرسین حوزه علمیه قم و علمای بلاد

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: لوگ مسجد میں تعلیم حاصل کرتے اور پھر دوسروں کو پڑھاتے تھے۔ پس مساجد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے اور معارف اسلامی ہر عمر کے افراد کے لیئے بیان ہونے چاہئیں۔ مساجد کو اسلامی معارف کے تربیتی مراکز میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اس سے ارکانِ انقلاب مستحکم ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ میں اساتذہ کی انجمن (جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ) کے بارہویں اجلاس میں اپنے آن لائن پیغام میں کہا: اس قسم کے پروگراموں کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کی ابتدا میں انقلاب اسلامی کی کامیابی میں مساجد کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگ مساجد میں تعلیم حاصل کرتے اور پھر دوسروں کو پڑھاتے تھے۔

انہوں نے کہا: مساجد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ مساجد میں ہر عمر کے افراد کے لیے اسلامی احکام بیان ہونے چاہئیں۔ اس سے ارکانِ انقلاب مستحکم ہوں گے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے محروم اور فقراء کی مدد کے سلسلہ میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حالیہ دنوں میں مساجد میں قرض الحسنہ کے ادارے اور ہیلتھ سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔ یہ کام بہت خردمندانہ ہے اور اس سے جوان نسل زیادہ سے زیادہ مساجد کی جانب جذب ہوں گے۔

انہوں نے کہا: چند سال قبل ہمارے دفتر کی طرف سے"علوم اسلامی کی پیدائش اور ترقی میں شیعہ کے کردار" کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ الحمد للہ اس کانفرنس کے بہت اچھے ثمرات آئے ہیں۔ اس کانفرنس کا نتیجہ 50 جلد کتب ہے جن کا 17 جلدوں میں خلاصہ کیا گیا اور انہیں مساجد کی لائبریریوں اور دیگر کتب خانوں تک پہنچایا گیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: عزیزان اپنے اجلاس میں اس مسئلہ کی جانب بھی توجہ کریں۔ بندہ اگرچہ ایسے جلسے میں شرکت نہیں کر سکا لیکن امید ہے کہ انقلاب، اسلام اور تشیع کی پیشرفت میں یہ اجلاس اہم کردار ادا کرے گا۔ میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب عزیزان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .