۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر / دیدار وزیر امور خارجه با آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے "مرکز تخصصی فقہ امام کاظم (ع)" کے اساتید کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا: عصرِ حاضر کے علماء کرام کو بھی اپنے صالح پیشروؤں اور بزرگ علماء کی طرح تاریخ فقہ اہل بیت (علیہم السلام) میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اور "مرکز تخصصی فقہ امام کاظم (ع)" کے اساتید کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے نام اپنے پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا: سب سے پہلے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے "مرکز تخصصی فقہ امام کاظم (ع)" کےطلاب اور فاضل اساتید اور باقی عملے کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ میں سے ہر ایک کی زحمات اور انتھک کوششوں کی قدر کرتا ہوں۔

اس مرجع تقلید نے کہا: بلاشبہ فقہ اہل بیت (علیہم السلام) کی شاندار تاریخ میں ہمیشہ فقہاء کی کوششوں اور بابِ اجتہاد کے کھلا ہونے کی بدولت پیشرفت ہوتی رہی ہے اور اسی وجہ سے اس کے مسائل اور مبانی اور متعلقہ علوم سے وابستگی میں ہمیشہ سے اصلاح، بہتری اور ترمیم ہوتی رہی ہے اور یہی چیز باعث بنی کہ جس نے اس فقہ کو ایک قابلِ رشد اور جدید ترین فقہ میں تبدیل کر دیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: فقہ اہل بیت (علیہم السلام) میں رشد کے ساتھ ساتھ اس میں تمام جدید مسائل کا جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے لیکن اس کے باوجود فقہی مسائل میں محققین کے لئے کئی میدان موجود ہیں اور اس میں مزید وسعت اور پیشرفت کے لیے دوگنا اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر انقلابِ اسلامی کی فتح اور دینی نظام کے قیام کی شکل میں فقہ اہل بیت (علیہم السلام) کو جو سنہری موقع حاصل ہوا ہے اگر خدانخواستہ اسے ضائع کر دیا گیا تو پھر کبھی اس کا اعادہ نہیں ہو پائے گا۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: آج دنیا بھر کی نظریں حوزہ علمیہ پر مرکوز ہیں کہ وہ اس موقع سے کس طرح فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یقیناً اس سنجیدہ اور تاریخی رسالت اور مشن کی انجام دہی سب سے پہلے ماہر فقہاء، برجستہ اور آزاد سوچ رکھنے والے اساتید اور تخلیقی ذہن رکھنے والے افراد پر عائد ہوتی ہے۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آخر میں فقہ اہل بیت (علیہم السلام)کی اہمیت و ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: عصرِ حاضر کے علماء کرام کو فقہ اہل بیت (علیہم السلام)میں وسعت اور اس میں مزید مثبت تحولات ایجاد کرنے کے لئے اپنے صالح پیشروؤں اور بزرگ علماء کی طرح ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .