۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ پنجمین اجلاسیه استانی نماز

حوزہ / آیت اللہ سبحانی نے شہر قم میں صوبائی سطح پر نماز کے موضوع پر ساتویں اجلاس کے لئے پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نماز کے موضوع پر سالانہ ساتواں اجلاس ایران کے شہر قم کی "قم یونیورسٹی" میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے لئے آیۃ اللہ جعفر سبحانی نے پیغام صادر کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

فَأَقِیمُوا الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ کِتَابًا مَوْقُوتًا

خدا کا درود وسلام ہو ان افراد پر، جو نماز قائم کرتے ہیں اور توحید کی آسمانی نداء پر لبیک کہتے ہیں اور خدا کا سلام اور درود ہو مرحوم امام خمینی (رہ) پر جو اس نورانی راستے کے علمبردار تھے۔ خدا کا درود وسلام ہو شہیدوں اور دلوں کے سردار شہید قاسم سلیمانی پر کہ یہ اجلاس ان کی شہادت کے ایام میں منعقد ہو رہا ہے اور اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں پر سلام ہو۔

قرآن کریم نے بشریت کے لیے خوش بخت زندگی کے اصول بیان کیے ہیں چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے "فَأَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِکْرِی و أَقِیمُوا الصَّلَاةَ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِینَ" اس کے علاوہ قرآن کریم کی دیگر آیات کے ان آیات کے بہت بلند و بالا مفاہیم ہیں کہ اگر انسان ان آیات میں دقّت کرے تو وہ نماز قائم کرنے کی حقیقت اور اس کے واجب ہونے کے فلسفہ سے آگاہ ہو جائے۔

اس کے علاوہ قرآن مجید میں بشر کے لئے بشارت اور اس کے سکون کے لیے ارشاد خداوندی ہے "أَلَا بِذِکْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ" حقیقی اطمینان اور سکون یاد خداوندی میں ہے اور تمام آسمانی ادیان میں اس سکون کی تاکید کی گئی ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ نماز وہ فریضہ ہے جو "اللہ اکبر" کے مقدس ذکر سے شروع ہوتا ہے اور "صالح اور پاک انسانوں پر درود و سلام" پر ختم ہوتا ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ نماز میں بلند و بالا اذکار اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ اس انسان کا علم غیب اور سب قدرت سے بالا قدرت سے رابطہ ہونا چاہیے۔

انسان جب نماز میں خدا کی تسبیح پڑھتا ہے اور اپنے پروردگار کی حمد کرتا ہے تو یہ خدا کی عبودیت اور قرب خداوندی کا کامل ترین مصداق ہے۔

میں آپ سب کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اس اجلاس کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آپ سب کی زحمتوں اور بالخصوص جلیل القدر اور مجاہد عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خداوندعالم ہم سب کو نماز قائم کرنے والوں میں قرار دے۔ ان شاء اللہ

و السلام علیکم ورحمة الله و برکاته

قم – جعفر سبحانی

۱۲ دی‌ماه ۱۴۰۱ / 02 جنوری 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .